Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسلمان رہنے کےلئے اللہ پر ایمان کے ساتھ طاغو ت کا انکار اورشرک سے بچنا بھی ضروری

جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی میں خطبہ ¿ جمعہ میں مولانا عبداللہ محمد سعی سنابلی کا خطاب

نئی دہلی ،28اگست (میرا وطن نیوز)
مومن اور مسلمان ہونے کے لیے صرف یہ کافی نہیںکہ ہم کہیں کہ اللہ پرایما ن لایابلکہ اس کے ساتھ ان چیزوں سے بچنا بھی ضروری ہے اوران چیزوں کاانکار بھی ضروری ہے جس کے انکار کے بغیر ہم مومن او رمسلمان نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے سکریٹری مولانا عبداللہ محمدسعی سنابلی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوران کیا ۔
خطیب محترم نے کہا کہ آج کچھ لوگ اس کے خلاف جاکر رواداری اوراتحاد واتفاق کے نام پر دین کا سودا کرتے ہیں ایمان کوداو ¿ں پر لگادیتے ہیں اورغیروں کی پوجاپاٹ میں شریک ہوتے اور سمجھتے ہیں کہ ان کے ایمان پرکوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور بعض لوگوں نے شرکیہ کلمات زبان سے ادا کرکے کہ ماں میںتری پوجا کرتا ہو و طن یا زمین تیری عبادت یا پرارتھنا کرتا ہو ں اسے بول کر کہتے ہیں کہ اس سے تو میرے ایمان پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ یہ جہالت اور نادانی اور لا علمی ہے۔آخر میں دعا ئیہ کلمات پر خطبہ ختم ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *