مدھیہ پردیش میں بورڈ پر نام لکھنے کی کوئی ہدایت نہیں
کانوڑ یاترا روٹ کے تعلق سے ریاستی حکومت کی جانب سےوضاحت جاری
بھوپال: مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس نے ریاست میں کانوڑ یاترا روٹ پر دوکانداروں کو بورڈ پر اپنا نام لکھوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ یہ لازمی نہیں ہے۔اترپردیش میں یاترا روٹ پر دوکانداروں کو بورڈ پر مالک کا نام لکھوانے کی ہدایت پر تنازعہ کے بیچ حکومت ِ مدھیہ پردیش نے شہری مجالس مقامی سے کہا ہے کہ وہ الجھن پھیلانے سے باز رہیں۔محکمہ شہری ترقیات و امکنہ کی طرف سے اتوار کی رات ایک بیان جاری کیا گیا۔چند دن قبل اجین کے میئر نے دعویٰ کیا تھا کہ دوکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوکان کے بورڈ پر اپنا نام اور فون نمبر نمایاں کریں۔محکمہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے شہری علاقوں میں کانوڑ یاترا روٹ پر دوکانداروں کو ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔
No Comments: