Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں گرمی سے راحت کی فی الحال کوئی امید نہیں

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44-45 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے باشندوں کے لئے اگلے سات دنوں تک چلچلاتی گرمی اور گرمی کی لہر سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیر کو دارالحکومت میں اگلے تین دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی سے 10 جون کے درمیان 40 دنوں میں سے 32 دنوں میں قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی نے گزشتہ 14 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔دارالحکومت میں اگلے سات دنوں تک کئی مقامات پر صاف آسمان اور شدید گرمی اور دن کے وقت 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔اس دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44-45 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔دارالحکومت کے کچھ مختلف علاقوں میں آج گرمی کی لہر بھی برقرار رہی، آسمان صاف رہا اور درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *