Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ساری دنیا کےلئے نمونہ عمل ہے:مولانا حسین مہدی

مسجد علیؑ رضا کھڈا کالونی جیت پور بدر پورنئی دہلی میںسہ روہ مجالس اختتام پذیر

نئی دہلی ،10اگست (میرا وطن نیوز )
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سید الشہدائے کربلا حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے سید آفاق حسین باقری کی جانب سے23صفر المظفر تا25صفر المظفر(7اگست سے 9اگست) تک مسجد علیؑ کھڈا کالونی جیت پور ایکسٹینشن بدر پور نئی دہلی میں منعقد مجالس عزا اختتام پذیر ہوگئیں ۔مجالس میں سوز خوانی سید رئیس حیدر زیدی و ہمنوا صاحبان اور پیش خوانی جون باقری نے کی۔ نوحہ سید صائم اعظمی نے اپنے مخصوص انداز میں پڑھا ۔نظامت کے فرائض مولانا محمد حسن نے انجام دیے ۔
ان سہ روزة مجالس کو مولانا سید حسین مہدی قبلہ سہارنپوری نے خطاب کیا ۔مولانا نے قرآن کریم و رو ا یا ت کی روشنی میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے خلیفہ و جانشین حضرت علی علیہ السلا م کی سیرت مبارکہ پر تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ساری دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے آپ ہر اعتبار سے بے مثال و بے نظیر ہیں ہمیں اگر اپنی زندگی کو کامیاب بنانا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مولا علی علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ دونوں کی حیا ت طیبہ اور طرز زندگی میں بال برابر بھی فرق نہیں ہے ۔آخر میں مولاناحسین مہدی نےمصائب شہدائے کربلا بیان کئے ۔
مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی جن میں سید ظہیر عباس ، ایڈوکیٹ ساحل باقری، سید ذاکر حسین باقری، سید ضمیر زیدی، میزا محراب علی ، عملدار حسین وغیرہ شامل رہے۔آخر میں سید آفاق حسین باقری نےسہ روزہ مجالس میں شرکت کر حضرت امام حسینؑ کو پرسہ دینے کے لئے تمام عزاداران حسین کا شکریہ ادا کیا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *