Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رفح کیمپ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری کی

امیر جماعت اسلامی ہند نے سخت مذمت کی

نئی دہلی:  جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں  کہا کہ جنوبی غزہ کے شمال مغرب میں واقع رفح شہر کے ایک کیمپ میں مقیم بے گھر شہریوں  پر وحشیانہ بمباری کرنا غیر انسانی اور نہایت ہی مذموم عمل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے عارضی پناہ گزینوں کے خیموں پر وحشیانہ حملہ کیا جبکہ یہ محفوظ علاقہ (سیف زون )کے طور پر نشان زد تھا ۔اس حملے کے نتیجے میں کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زندہ جل گئے۔ اسرائیل غزہ کے بے گھر شہریوں پر حملے کرکے مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کرتا آرہا ہے.   اس حملے نے جنگی جرائم کی ایک اور مثال قائم کردی‘‘۔

محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ یہ بات اول روز سے واضح ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون یا نسل کشی کنونشن ( جینو سائڈ کنونشن ) جیسے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کرتا ہے۔ یہ ایک ظالم ریاست ہے جوقابضین کی  آبادکاری، نسل پرستی اور عورتوں و بچوں سمیت معصوم شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بناتی ہے اور بے دردی سے قتل کرتی ہے ۔ یہ ہمارے دور کا ایک بڑا المیہ ہے کہ انصاف، جمہوریت ، آزادی اور مساوات کا نعرہ زورو شور سے بلند کیا جاتا ہے، مگر غزہ اور رفح میں نسل کشی اور وحشیانہ حملے کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود زمین پر آباد طاقتور ترین قومیں اسرائیل کو ظلم و بربریت سے باز رکھنے اور جنگ کو روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔  ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس شرمناک اجتماعی قتل عام کو روکنے کے لئے فوری مؤثر اقدام کریں ، جنگ بندی کو یقینی بنائیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کوعملی جامہ پہنچائیں۔ ہم اپنی حکومت ( حکومت ہند ) سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو  فلسطینیوں کے تئیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ بین الاقوامی عدالت ( آئی سی جے ) میں ہندوستان کے نمائندے جسٹس دلویر بھنڈاری نے اس فیصلے کے حق میں ووٹ دیا جس میں اسرائیل کو رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے‘‘۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *