Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی سرکار کی جانب سے تشکیل نو کردہ قومی اقلیتی کمیشن کی پہلی میٹنگ منعقد

نئی دہلی،20اگست(میرا وطن نیوز)
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کی پہلی میٹنگ جمعرات کو این سی ایم کے چیئرمین ہرجیت سنگھ گریوال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چیئرپرسن ایس منوری بیگم، رکن برجیس دیسائی اور رکن گلین ای سوزا ٹکلو نے شرکت کی۔میٹنگ میں کمیشن کے دیگر افسران، این سی ایم کے سکریٹری سوچندر مشرا اور این سی ایم کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اتیا نند بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران کمیشن نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور مفادات سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور غور کے لیے پیش کیے گئے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ارکان نے کمیشن کی جاری سرگرمیوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور زیر التوا معاملات پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔چیئرمین نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرنے کے کمیشن کے مقصد پر زور دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *