Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پوری دنیا میں فرش عزا بچھ چکا ہے،ماہ محرم ہمارے لئے ذریعہ ثواب بھی ہے

اللہ نے ہمیں اس برس پھر توفیق دی کہ ہم عزادار ان حسینی میں شامل ہو سکیں

مہدی ولا امام بارگاہ میر ابن حسن نہٹورمیں منعقد مجلس مولانا علی مہدی کا خطاب

بجنور ،22جون (میرا وطن نیوز )
آج پوری دنیا میںفرش عزا بچھ چکا ہے۔ یہ ماہ محرم ہمارے لئے ذریعہ ثواب بھی ہے ، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ اللہ نے ہمیں اس برس پھر توفیق دی کہ ہم عزادار ان حسینی میں شامل ہو سکیں۔ اس برس نہ جانے کتنے لوگ ہیں جو پچھلے سال تھے لیکن آج اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہمیں اپنے والدینکا بھی شکریہ کرنا چاہئے کہ انہوںنے ہمیں پاکیزہ ولادت دی کہ جس کے سبب ہم فرش عزا پر بیٹھ سکے۔ان خیالات کا اظہار مولانا علی مہدی نے قصًہ نہٹور واقع مہدی ولا امام بارگاہ میر ابن حسن میں منعقد مجلس عزا میں کیا ۔
مولاناعلی مہدی میں آخر میں جناب حر ؑ اور حضرت علیؑ کے فضائل اور مصائب پڑھتے ہوئے مجلس کو تمام کیا ۔واضح رہے کہ امام بارگاہ میں چاندرات سے ہی فرش عزا بچھ گئی تھی اور پہلی محرم سے ہی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مجلس میں سوز و سلام وصال مہدی اور ان کے ہمنواں صاحبان نے اورپیش خوا نی ڈا کٹر ایم حسین علیگ نے کی ۔مجلس عزا میں عزال مہدی ،غلام حسین رضوی ،ظفر حسین ،شجاع حیدر قیصر حسین اورشہنشاہ حیدر سمیت بڑی تعداد میں مومنین موجود تھے ۔بعد مجلس مقامی انجمن نے نوحہ خوا نی و سینہ زنی کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *