
نئی دہلی ،22 جون ( میرا وطن نیوز)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایما پر سماجی و مذہبی تنظیم دعوت اسلامی ہند کی ذیلی شاخ جی این آر ایف کی جا نب سے دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل ،ترکمان گیٹ پر اسلامی سال ہجری 1448 کے ماہ محرم الحرام اور موجودہ موسم گرما میں شدت کی دھوپ اور گرمی کے پیش نظر عام راہ گیروں کے لیے مفاد عامہ میں شربت روح افزا کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ اس سبیل میں دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے شرکت کی اور دعوت اسلامی ہند کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں میں الگ الگ مقامات پر لگا ئی جارہی سبیل کے سلسلے کو مفاد عامہ میں انجام دیا جا رہا ایک قابل ستائش کام قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ دعوت اسلامی ہند کے رضاکاران سال رواں کے موسم حج میں بھی بشمول دلی ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج امبارکیسن پوائنٹ پر حجاج کرام کی خدمت اور رہنمائی میں بھی مصروف ہے۔تر کمان گیٹ پر اہتمام کیے گئے خصوصی سبیل کا مقصد میں ایرپورٹ سے حج منزل پر عارضی قیام کے لیے آنے والے حجاج کرام کو بھی استفادہ کرنے والوں میں شامل کرنا تھا۔ اس سبیل میں خدمات انجام دینے والے افراد اور کارکنان میں دعوت اسلامی ہند کے ریجنل منیجر حج و عمرہ حاجی ساجد حسین ، عارش عطاری،حاجی عادل،شہادت ،ارشد،فردین اور بلال نے اپنی خدمات سے عام راہگیروں کی ضیافت سرانجام دی۔
No Comments: