
نئی دہلی ،21جون (میرا وطن نیوز )
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پرجامعہ المنائی اوراتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم’ گڈو جما لی‘ نے کہا کہ یوگا محض جسم کو صحت مند رکھنے کا ذریعہ نہیں ہے۔ یہ دماغ، روح اور خود زندگی کے اندر تواز ن قائم کرنے کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا ڈے پر آئیے ہم سبھی لوگ یوگا کو اپنے رو ز مرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں اور ایک صحت مند، مثبت اور توانا زندگی کی طرف قدم بڑھا ئیں ۔ا نہو ں نے بین الاقوامی یوگا ڈے پر اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر یو پی سرکار میں ایم ایل سی شاہ عالم’ گڈو جمالی ‘نے کہا کہ یوگا ہندوستان کی قدیم ثقا فت کا ایک انمول ورثہ ہے، جو صحت مند جسم، صحت مند ذہن اور متوازن زندگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا نا ضروری ہے۔گڈو جمالی نے کہا کہ انفرادی سطح سے لے کر سماجی، قومی اور عالمی سطح تک یوگا کی ترویج ایک صحت مند فرد، صحت مند معا شر ے، صحت مند قوم اور صحت مند دنیا کے قیام کا اہم ذریعہ ہے
No Comments: