Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مساجد اور مدارس کا انہدام تشویش ناک لیکن اس کے خود مسلمان بھی ذمہ دار ہیں: مولانا محمد رحمانی

غیر قانونی تعمیرات ہوتے وقت سرکاری کارندے اپنی ذمہ داری کیوں نہیں نبھاتے کہ نوبت انہدام تک پہونچ جاتی ہے ؟

نئی دہلی 12جون (میرا وطن نیوز)
اس وقت ملک کے مختلف گوشوں اوربالخصوص اترپردیش اوربعض دیگر صوبوں سے مساجد اورمدارس کے انہدام کی خبریں آرہی ہیں جویقینا تشویش ناک ہیں لیکن اس طرح کی تشویش ناک خبروں کے با جود کیا مسلمان اپنے معاملات کوبہتر کررہے ہیں ؟ کیا قانونی چارہ جوئی اور قانون کی پاسداری کا خیال کیا جارہا ہے ؟ یہ اس سے بھی اہم سوال ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاداسلامک او یکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمدرحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوران کیا۔ مولانا عہد وپیمان کی اہمیت، قانون کی پاسداری اورعہد وپیمان توڑنے کی قباحت پر گفتگو فرمارہے تھے۔
مولانا محمد رحمانی نے کہا کہ ایک جانب غیر قانونی طریقہ سے سرکاری یا دیگر جائیدادوں پر قبضہ کرکے مسجد یا مدرسہ تعمیر کرنا یقینا جرم بھی اورشرعا حرام بھی ہے لیکن وہیں دوسری جا نب یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ یہ ناجائز تعمیرات جب انجام دی جاتی ہیں اس وقت سرکاری نمائندوں کا عملہ رشوتیں لے کر ان امور کو انجام دلاتا ہے۔ لہٰذا ایسے سرکاری کارندوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جانا چاہیے اوریہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ اسلام مسلمانوں کوقانون کی پاسداری کا حکم دیتا ہے اورمسلمان جہاں بھی رہے وہاں کے نظام اور قوانین کا مکلف ہے۔ اگر کوئی نظام اسلامی بنیادوں اور اساسیات سے نہیں ٹکراتا تو مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اسے اختیار کرکے تسلیم کرے اور اس کی پاسداری کرے۔ یہ تمام مسلمانوں کے لیے اسلامی حکم ہے۔
مولانا نے فرمایا کہ آج مدارس ومساجد کونشانہ بنائے جانے کی ذمہ داری خود ہم پر بھی عائد ہوتی ہے ، عموماً ہماری مسجدیں ویران پڑی ہیں ، بڑی بڑی مسلم آبادیوں میں بھی مسلمان نماز ادا نہیں کرتے۔ ہم نے اپنی غفلت اورمساجد کے حقوق ادا نہ کرنے کے نتیجہ میں بابری مسجد کا سانحہ دیکھا اورآج تک پو ر ے ملک میں اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ہم نہ مساجد کو آباد کرنا چاہتے ہیں اور نہ اللہ اور اس کے رسول کے عہد وپیمان کے ساتھ وفا کرنا چاہتے ہیں اورنہ ہی دین کی طرف رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *