
نئی دہلی،12جون (میرا وطن نیوز)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی کی صدارت میں جمعہ کو ساو ¿تھ ڈسٹرکٹ ڈیشا کمیٹی ( ڈ سٹر کٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی) کی میٹنگ مرکزی اور ریاستی سرکار کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور مانسون سے پہلے کی تیاریوں اور ٹریفک کے انتظام پر غور کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بدھوڑی نے کہا کہ دہلی بھر میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے۔ توجہ نہ صرف سڑکوں، نالوں اور طوفانی پانی کے راستوں پر مرکوز کی جا رہی ہے بلکہ عوامی سہولیات جیسے بیت الخلائ، سیوریج سسٹم اور صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس موقع پرافسروں نے یقین دلایا کہ آئندہ مانسون کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ عوام کو پانی جمع ہونے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شرکاءمیں جنوبی ضلع کے ڈی ایم شراون باگڑیا،ایم سی ڈی سنٹرل زون کے ڈی سی سچن گپتا، ڈی سی پی (ٹریفک) رنبیر سنگھ، اور ایم ایل اے نیرج بسویا اور چندن سنگھ، لیڈر رام سنگھ، سنٹرل زون کی چیئرپرسن یوگیتا سنگھ، اور کونسلر راجپال سنگھ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران شامل تھے
No Comments: