قومی خبریں

خواتین

جنگ آزاد ی میں مسلمانوں کے تعاون سے انکار کیاجارہا ہے۔تیجسوی

ہمارے نوجوانوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سیمون گو بیک اور بھارت چھوڑو کا نعرے لگانے والے یوسف مہر علی تھے

پٹنہ۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مرکز میں بی جے پی حکومت پر سخت لفظی حملہ کیا اور الزام لگایاکہ سماج میں فرقہ وارانہ تفریق کے لئے جنگ آزاد ی میں مسلمانوں کے تعاون سے انکار کیاجارہا ہے۔تیجسوی یادوسماجی جہدکار اور ممتاز مجاہد آزادی یوسف مہر علی کی یاد میں آر جے ڈی کی جانب سے منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے۔تیجسوی یادو نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سیمون گو بیک اور بھارت چھوڑو کا نعرے لگانے والے یوسف مہر علی تھے‘ جنہیں ہندوستانی تاریخ کے نصابی کتاب سے نکال دیاگیاہے۔
ملک کے موجود ہ دور میں اقلیتوں کے تعاون کو مٹادینا چاتہے ہیں کیونکہ ان کا یقین ہندو بمقابلہ مسلم تضاد ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم سوشلزم کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے راستے پر چلنے کے لئے پرعزم ہیں۔مرکز میں نریندر مودی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یادو نے کہاکہ ”ہم نے مختصر وقت میں بہار میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیاہے۔مرکز کی موجودہ حکومت اس ملک میں چند ہزارلوگوں کو بھرتی کرنے کا دکھاواکرتی ہے جس کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔
نائب وزیراعلی نے زوردیکر کہاکہ ان کی حکومت ”2025تک“دس لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرلے گی‘ اسی سال میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ یادو نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت”بناوٹی‘ ملاوٹی‘ دکھا وٹی“ ہے۔تیجسو ی یادو نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ ”ہماری حکومت نے ریاست میں ذات پات پر مشتمل سروے اس لئے کیا کیونکہ ملک بھر میں مردم شماری کی ہماری درخواست کو مرکز نے مسترد کردیاتھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *