قومی خبریں

خواتین

دہلی میں بوندا باندی لیکن ہوا کی ابتر سطح برقرار

آئندہ چھ دنوں تک شہر میں آلودگی کی سطح میں بہتری کی امید نہیں

نئی دہلی :دہلی کے بعض علاقوں میںآج بوندا باندی ہوئی، جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔خراب موسم کی وجہ سے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر ہوائی خدمات میں خلل پڑنے کی وجہ سے دہلی آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پیر کو دہلی کااے کیو آئی 400 کے قریب تھا، جو کہ ایک بہت ہی ابتر زمرہ ہے۔ دہلی کے نصف حصے میں آلودگی کی سطح سنگین زمرے کو عبور کر چکی ہے۔ منگل کو بھی دہلی میں آلودگی سے راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چھ دنوں تک دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی ابتر درجے میں رہے گی۔ پیر کو دہلی کی آلودگی کی سطح پورے این سی آر میں سب سے زیادہ تھی۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی کے مطابق، سرفہرست ہوائیں شمال مشرقی سمت سے 16-04 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔ صبح آسمان ابر آلود رہا۔ دوپہر کے وقت دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ بارش کے بعد بھی صورتحال بہتر نہیں ہوئی۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، پیر کو دہلی-این سی آر میں دہلی سب سے زیادہ آلودہ تھی۔اے کیو آئی 395 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ غازی آباد میں 300 گریٹر نوئیڈا میں 361، گروگرام میں 311، فرید آباد میں 364 اور نوئیڈا میں 334 ریکارڈ کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *