Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

ریلائنس 20 لاکھ کروڑ روپے کا مارکیٹ کیپ عبور کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بنی

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہی کمپنی کے اسٹاک مارکیٹ کیپ میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ

نئی دہلی :ہندوستان کی مشہور کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ریلائنس 20 لاکھ کروڑ روپے کا مارکیٹ کیپ عبور کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے کمپنی کے شیئرس میں زبردست اُچھال دیکھنے کو مل رہی تھی، اور منگل کو یہ بی ایس ای پر اپنے 52 ہفتوں کی اعلیٰ سطح 2957.80 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 1.89 فیصد کا اُچھال آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہی کمپنی کے اسٹاک کی مارکیٹ کیپ میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے اسٹاکس نے 19 لاکھ کروڑ روپے کی اونچائی 29 جنوری کو ہی چھو لیا تھا۔ 2024 میں ریلائنس کو لے کر سرمایہ کاروں میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ان چند دنوں میں ہی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر تقریباً 14 فیصد تک اوپر چلے گئے ہیں۔
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرس میں گزشتہ ایک سال سے ہی تیزی کا رخ دیکھا جا رہا ہے۔ کمپنی کی لگاتار بہترین کارکردگی کے سب گزشتہ 12 ماہ میں شیئرس تقریباً 40 فیصد تک اوپر گئے ہیں۔ اس میں آر آئی ایل کی سبسیڈری جیو فنانشیل سروسز کا تعاون بہت زیادہ ہے۔ جیو کا مارکیٹ کیپ اس دوران 1.70 لاکھ کروڑ روپے بڑھا ہے۔ یہ ’ڈی مرجر‘ سے پہلے کی شرح پر پہنچ چکا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *