قومی خبریں

خواتین

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں بارش کی پیشین گوئی

ہماچل پردیش میں بارش کے پیش نظرمحکمہ موسمیات کی جانب سے 'یلو الرٹ جاری

نئی دہلی: دہلی- محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 18 جولائی کو بوندا باندی ہو سکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق راجدھانی میں پورے ہفتے ہی ہلکی بارش کا ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں اس پورے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 33-35 کے درمیان رہ سکتا ہے۔ پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بارش جاری ہے، وہیں، آسام، بہار اور یوپی کے نشیبی علاقے اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں بارش کا امکان ہے۔ فی الحال اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے اور لوگوں کو گرم مرطوب موسم کا سامنا رہے گا۔ کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کیرالہ اور ماہے، لکشدیپ، کرناٹک، گجرات ریاست، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق مانسون کا رخ جنوب مغرب کی جانب ہے، جس کی وجہ سے گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، گوا اور کیرالہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں بارشوں کے پیش نظر ‘یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ شملہ میں مقیم محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں 21 جولائی تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *