سری نگر : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ را۔ہل گاندھی جموں و کشمیر میں ہیں۔ بدھ کو انہوں راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کے ساتھ شہر کے گپکار علاقے میں واقع ہوٹل للت سے نکلے اور ہوٹل احدوس میں رات کا کھانا کھایا، جو کہ شہر کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک ہے اور کشمیری ‘وازوان’ کے لیے مشہور ہے۔
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے مصروف ریذیڈنسی روڈ علاقے کا ہائی پروفائل دورہ وہاں موجود ہر شخص کے لیے حیران کن تھا۔ راہل گاندھی کے دورہ کے دوران دریائے جہلم کے کنارے واقع ہوٹل کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کیا گیا تھا۔ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کے بعد راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما مشہور لال چوک سے چند میٹر دور پرتاپ پارک علاقے میں گئے اور ایک مشہور آئس کریم پارلر میں آئس کریم کھائی۔
راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ کو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ اس دوران پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما 18 ستمبر سے شروع ہونے والے 3 مراحل میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی مقامی رہنماؤں سے بات کریں گے۔ جموں و کشمیر کی مقامی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
No Comments: