Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

راہل نوین ای ڈی کے قائم مقام ڈائریکٹر مقرر

سنجے کمار مشرا نے 4 سال 10 ماہ تک ای ڈی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے اسپیشل ڈائرکٹر راہل نوین کو ای ڈی کا قائم مقام ڈائریکٹربنا یاگیا ہے۔ای ڈی چیف سنجے کمار مشرا کی میعاد  15 ستمبر کو ختم ہو گئی۔اس سلسلے میں جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی آر ایس افسر راہل نوین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ سنجے کمار مشرا نے تقریباً 4 سال 10 ماہ تک ای ڈی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
راہل نوین 1993 بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں۔ اسپیشل ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ راہل نوین جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ای ڈی ہیڈکوارٹر کے چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ نئے ڈائریکٹر کی باقاعدہ تقرری تک قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح ہو کہ سنجے کمار مشرا کو 2018 میں ای ڈی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھااور ان کی مدت نومبر 2020 میںمکمل ہوگئی تھی لیکن مرکز کی طرف سے انہیں تین بار سروس میں توسیع دی گئی۔ مرکزکےاس قدم اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سی وی سی ایکٹ میں بھی ترمیم کی گئی تھی۔ گزشتہ جولائی کے مہینے میں سپریم کورٹ نے سنجے کمار مشرا کی تیسری توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ انہیں 31 جولائی تک اپنا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ تاہم مرکزی حکومت نے تب سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انہیں 15 ستمبر تک اس عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے انہیں 15 ستمبر تک عہدے پر رہنے کی اجازت دے دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *