Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پروفیسر رحمان مصور راجندر یادو ہنس غزل اعزاز سے سرفراز

پروفیسر شہپر رسول نے انہیں یہ اعزاز اور توصیف نامہ سونپا

نئی دہلی،29اگست (میرا وطن نیوز )
ملک کے ممتاز ادبی جریدے ہنس نے پروفیسر رحمان مصور کو 2026 کے راجندر یادو ہنس غزل سمان سے سرفراز کیا ہے۔ انہیں یہ باوقار اعزاز دلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں جمعہ کی شام منعقد ایک باوقار تقریب میں پیش کیا گیا۔ مشہور شاعر پروفیسر شہپر رسول نے انہیں یہ اعزاز اور توصیف نامہ سونپا۔ تو صیف نامے میں فن، زبان اور مجموعی تاثر کے حوالے سے پروفیسر رحمان مصور کے شعری اختصاص کا اعتراف کیا گیا۔
اس تقریب میں ادبی دنیا کی سرکردہ شخصیات شامل رہیں۔ ان میں ہنس کے مدیر سنجے سہائے، ہنساکشر کی چیف ٹرسٹی رچنا یادو، ناقد اور دانشور پروفیسر پرشوتم اگروال، شاعرہ سمن کیسری، شاعر مدن کشیپ، ادیب پربھات رنجن، شاعر معین شاداب، شاعر شاہد انجم، کہانی کار راکیش بہاری، کہانی کار اجئے ناوریہ، ادیبہ مردلا گرگ، ادیبہ گیتا شری اور شاعرہ شوبھا اکشر خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔
پروفیسر رحمان مصور نے اپنے لہجے کی انفرادیت اور مضامین کی ندرت سے ادبی دنیا میں نمایاں شنا خت بنائی ہے۔ غزل کے مباحث میں ان کے تجربات اور احساسات کی ترجمانی کا خوبصورت رنگ ان کی بے پناہ تخلیقیت کا پتہ دیتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *