Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

کاشی وشواناتھ مندر میں تعینات پولیس ملازمین کو دھوتی کرتا پہننے کی ہدایت

عقیدتمندوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے طور طریقے سکھانے کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام

وارانسی: یو پی کے وارانسی کے کاشی وشواناتھ مندر میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو مندر آنے والے لوگوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے خاکی وردی چھوڑ کر دھوتی کرتا پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہیں نہ صرف دھوتی کرتا پہننا ہوگا بلکہ کندھے پر ایک لمبی شال کے ساتھ ماتھے پر تلک لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ مرد پولیس والوں کو پجاریوں سے مشابہت کیلئے دھوتی کرتا اور مذہبی کھنڈوا یعنی دوپٹہ (شال) جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں کو شلوار کرتا اور اوڑھنی پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔کاشی وشواناتھ مندر میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس عملہ کا اب یہی ڈریس کوڈ ہوگا۔اس کے علاوہ پولیس ملازمین کو عقیدتمندوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے طور طریقے سکھانے کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کابھی حکم دیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *