قومی خبریں

خواتین

اب اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار روپئے ہوجائیگی۔ممتا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا پھر ہم کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

کولکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 2 ہزار روپئے تک اضافہ ہو سکتا ہے اور پھر ہم کھانا پکانے کے لیے جنگلوں سے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ ریاست کے جھارگرام میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے تو وہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 1500-2000 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے جس کے بعد ہم دوبارہ اپنے پرانے دنوں میں چلے جائیں گے اور آگ جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر اپریل کے آخیر تک مکمل نہیں کرتی ہے تو مغربی بنگال حکومت اسے مکمل کرے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے منریگا کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ کیا اسے 100 دن کے کام کا پیسہ ملا تو اس نے کہا کہ اسے کل تقریباً 30 ہزار روپے ملے ہیں۔ دراصل یہ وہ رقم تھی جو مرکزی حکومت نے پچھلے دو سالوں سے ان جیسے لوگوں کو نہیں دی تھی۔ ہم نے 59 لاکھ لوگوں کے واجبات ادا کئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *