Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

محمد فیصل مہر بان قریشی گلوبل ہیلتھ اینڈایجوکیشن ٹرسٹ کے دہلی پردیش صدرمقرر

وہ تعلیم،صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے

نئی دہلی،17مئی(میرا وطن نیوز)
گلوبل ہیلتھ اینڈایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ایک اہم تقریب کے دوران چیئرمین ڈاکٹر شیخ حسنین الدین اورمحمداسراراحمدنے نوجوان لیڈر محمد فیصل مہربان قریشی کو اعزا زی دہلی پردیش کاصدرنامزدکیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے ذمہ داران اور اراکین نے فیصل مہر بان قریشی کومبارکبادپیش کی اورانکی سماجی خدمات کوسراہا۔
اپنے خطاب میں فیصل مہربان نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ سماج کی خدمت کیلئے سر گر م رہے ہیں اور آئندہ بھی پوری ایمانداری اور لگن کیساتھ عوامی فلاح و بہبودکے کام انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والدگرامی حاجی محمدمہر بان بھائی قریشی کی سرپرستی اوررہنمائی حا صل ہے، جسکی بدولت وہ سماجی میدان میں بہترخدمات انجام دے پارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گلوبل ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کیساتھ کندھے سے کندھاملاکر چلتے رہیں گے اورتعلیم،صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔
اس موقع پر ٹرسٹ ٹیم کے کئی اہم اراکین بھی موجودرہے،جن میں اسرارسلمانی سیکریٹری،عمران خان نائب چیئرمین، رئیس راجا جی نائب چیئرمین،فیصل حسن نائب چیئرمین،محمدعمرفاروق جنرل سیکریٹر ی،رامداس ممبراورآسماءشعیب سمیت دیگرافرادشامل تھے،جنہوں نے محمدفیصل مہر بان کو نئی ذمہ داری ملنے پر نیک خواہشات پیش کیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *