قومی خبریں

خواتین

کانگریس کے ذریعےمودی واشنگ مشین کا اشتہارسوشل میڈیا پر وائرل

اشتہارمیں دیگر پارٹیوں کےبدعنوان لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت اور پھر ان کے بے داغ ہو جانے پر طنز

نئی دہلی : کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو اشتہار شیئر کیا ہے جس میں دیگر پارٹیوں کے بدعنوان لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت، اور پھر ان کے بے داغ ہو جانے پر طنز کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ’مودی واشنگ مشین‘ اور ’مودی واشنگ پاؤڈر‘ کا تذکرہ کیا گیا ہے جو داغدار سے داغدار لیڈر کو حب الوطن اور صاف ستھرا بنا دیتے ہیں۔
ویڈیو میں بیک گراؤنڈ سے آواز دیا گیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ’’جی ہاں مترو، آ گیا، آ گیا… لوک سبھا چناؤ کے اس تہوار میں ’مودی واشنگ مشین‘۔ اس کی قیمت ہے محض 8552 کروڑ روپے، جو آن ہوتے ہی چندہ اسپن کرتا ہے اور جھٹ سے محفوظ دھندا دیتا ہے۔‘‘ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’’اس کی بھاجپا آئی ٹی سیل ٹیکنالوجی اسے بناتی ہے دَمدار۔ جدید گودی میڈیا فیچر سے لیس یہ مشین بدعنوانی کے ہر داغ کو مٹانے میں اہل ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں ای ڈی/سی بی آئی کی بدبو نہ رہے اور یہ ضدی گھوٹالے باز ایک صاف محب وطن ہو جائیں، تو جمہوریت کے پانی میں فوراً گھولنا نہ بھولیں ’واشنگ پاؤڈر مودی‘ جو اس مشین کے ساتھ ملے گا بالکل مفت، مفت، مفت۔ تو انتظار کس بات کا دوستوں؟ آج ہی گھر لے آئیں ’مودی واشنگ مشین‘۔ آفر صرف لوک سبھا انتخاب 2024 تک۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *