Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عرسِ خواجہ غریب نواز کے موقع پر جمعیت کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ منعقد

درگاہ انتظامیہ کی جانب سے جمعیت علماءہندکی خدمات کا اعتراف

مولانا محمود اسعد مدنی نے ڈاکٹرو ں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا

اجمیر شریف، 23 جون(میرا وطن نیوز )
سلطان الہندحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی خصوصی زیارت (چھوٹا عرس، ماہِ محرم الحرام) کے موقع پر حسب ہدایت صدر جمعیت علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی اجمیر شریف کائد وشرام استھلی مید ا ن اجمیر میں چھ روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں دور دراز سے آنے والے زائرین خواجہ کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔
جمعیت علماءضلع اجمیر شریف نگرانی میں یہ کیمپ یکم محرم الحرام 1448ھ مطابق 17 جون سے 6 محرم الحرام 1448ھ مطابق 22 جون تک مسلسل جاری رہا۔ ملک کے مختلف صوبوں اور دور افتادہ علاقوں سے آنے والے زائرین میں سے مجموعی طور پر 1415 مریضوں اور زائرین کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس دوران شدید گرمی اور غیر معمولی ہجوم کے باوجود ڈاکٹروں، رضاکاروں اور منتظمین نے خلوص، ایثا ر اور جذئبہ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ اس طبی کیمپ میں ڈاکٹر سلیم احمد (کشن گڑھ)، ڈ اکٹر عبدا لواجد (اونترا)، ڈاکٹر عبدالقادر (اونترا)،ڈاکٹر رام گری (کشن گڑھ) اور نجمہ بانو (ا سسٹنٹ ) نے اپنی گراں قدر طبی خدمات پیش کیں۔مرکزی دفتر جمعیت کی جانب سے مولانا علیم الدین اجمیری اور مولانا محمد کامل میرٹھی بطور مشاہد اور قاری قمر الدین خاں صدر جمعیت اجمیر شریف سمیت ضلع جمعیت کے کارکنان بطور معاون کیمپ کی نگرانی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں شریک رہے، جبکہ ناظم عمومی جمعیت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اس دوران منتظمین کے ساتھ رابطے میں رہے ۔زائرین نے جمعیت کی اس خدمت کو بے حد سراہا اور کہا کہ عرس کے دوران لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد کے پیش نظر یہ طبی سہولت نہایت مفید، ضروری اور وقت کی اہم ضرورت ثابت ہوئی۔
کیمپ کے اختتام پر درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے جمعیت علماءاجمیر شریف کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ درگاہ خواجہ صاحب کے ناظم و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد بلال خان نے جمعیت کی پوری ٹیم کو اعزازی سند اور توصیفی مکتوب پیش کرتے ہوئے ان کی طبی، سماجی اور رفاہی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ اس مکتوب میں زائرین کی خدمت، طبی امداد اور انتظامی تعاون کے سلسلے میں جمعیت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر صدر جمعیت علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ڈاکٹروں، رضاکاروں، منتظمین اور تمام معا ونین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق جمعیت کی زندہ روایت ہے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ محدود وسائل اور مختصر وقت کے باوجود زائرین خواجہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذئبہ خدمت اور انسان دوستی کے ساتھ ایسے رفاہی پروگرام جاری رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *