
نئی دہلی ،3اگست (میرا وطن نیوز )
ہندو راو ¿ اسپتال نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیر کوجدید ترین طبی آلات، صحت کی دیکھ بھال کے جدید انفراسٹرکچر اور علاج کی جدید سہولیات کا افتتاح کیا گیا۔ مزید برآں، 2001 میں شروع ہونے والے ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ(ڈی این بی) پروگرام کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی میئر پرویش واہی، ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت؛ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرمااور ڈپٹی چیئر مین ستیہ پال سنگھ؛ میڈیکل ریلیف اور پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین منیش چڈھا، سٹی ایس پی زون کی چیئرپرسن اوشا شرما؛ کونسلر وکاس ٹانک اور راجپال رانا،میونسپل کمشنرسنجیو کھیروار، ایڈیشنل کمشنر پنکج نریش اگروال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سمن مہندر، سینئر افسران ، ڈاکٹرس اور دیگر مہمان موجود تھے۔
اس تقریب کے دوران صحت کی کئی سہولیات کا افتتاح کیا گیا، جن میں ایک اپ گریڈ شدہ کیزولٹی (ایمرجنسی) ڈیپارٹمنٹ، ایک دھرم شالہ (ریسٹ ہاو ¿س) اور فزیوتھراپی بلاک، ایک مربوط خون کے نمونے جمع کرنے کا مرکز، شعبہ امراض چشم میں جدید ترین آلات، جدید 4K لیپروسکوپی سسٹم، اور ایک سی آرم مشین۔ جب کہ ان میں سے کچھ سہولیات اور آلات کا فزیکل طور پر افتتاح کیا گیا تھا، باقی کا آغاز ای-افتتاح کے ذریعے کیا گیا تھا۔
No Comments: