
آٹھ ممبران کے بعد اب میکس اسپتال میں داخل بزرگ نے دم توڑا
نئی دہلی،10جون (میرا وطن نیوز)
گزشتہ 3جون کو دہلی کے مالویہ نگر کے حوض رانی علاقے میں واقع ’فلو رش اسٹیج‘ ’بیڈ -اینڈ بریک فا سٹ‘(B&B)سینٹر میں لگی بھیانک آگ میں 21لوگوں کی موت ہوگئی تھی،مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے 8لوگ بھی شامل تھے۔یہ لوگ اسپتال میں بھرتی اپنے ہی خاندان کے ایک رکن کو دیکھنے آئے تھے اور اس ہوٹل میں رکے ہوئے تھے۔اب میکس اسپتال میں بھرتی اس بزرگ نے بھی دم توڑ دیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے مہلوکین آٹھ لوگ آئے تھے۔78سالہ رادھے شیم اگر وال پھیپھڑوں کی بیماری سے جوجھ رہے تھے اور اسی کا علاج کرانے کے لئے میکس اسپتال میں بھرتی تھے۔
گروگرام کے سیکٹر 8میں رہنے والے 78سالہ بزرگ رادھے شیام کی موت کی خًر سن کر ان کے پڑوسی ایک بار پھر غم میں ڈوب گئے اور اس دکھ بھری واردات کے لئے خاندا کی قسمت کو ذمے دار ٹھہرایا۔ان میں ایک پڑوسی نے دکھ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ وویک کے والد سنگین بیماری کی زد میں تھے مگر ہمیں امید تھی کہ وہ ٹھیک ہوکر گھر لوٹ آئیں گے۔اب وہ بھی بھگوا ن کے پاس پہنچ گئے۔ان کا پورا خا ندان ہی ختم ہوگیا،بہت دکھ کی بات ہے۔واضح رہے کہ اس حادثے میں زیادہ تر لوگ غیر ملکی تھے او ر وہ مسلم ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔حالانکہ دہلی کے باشندہ ریاض الدین آگ لگنے کے بعد اپنی دکا ن کے گدوں کو ہوٹل کے باہر بچھا دیا تھا جس کے بعد درجن بھر لوگوں کی جان بچالی گئی تھی۔حالانکہ اب ریاض الدین کا کہنا ہے کہ ان کے بجائے لوگ مہلوکین اور زخمیوں کے متاثرین کی مدد کریں۔
No Comments: