Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

جھارکھنڈ میں کلپناسورین کی شہرت بی جے پی کو پسند نہیں آئی

قبائلی وزیر اعلیٰ کی توہین قرار دیتے ہوئے میگا ریلی سے منسلک پوسٹرس کی تنقید کی

رانچی: انڈیا بلاک کی میگاریلی سے قبل پوسٹسرس میں کلپناسورین کی تصویر کو نمایاں کرنا بی جے پی کو پسند نہیں آیا۔پارٹی نے الزام عائد کیاہے کہ یہ قبائلی وزیر اعلیٰ کو نیچادکھانے کی کوشش ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدربابولال مرانڈی نے کہا کہ اسے نیائے ریلی کے بجائے آدیواسی اپمان ریلی کہناچاہئیے کیونکہ ریلی کے پوسٹرس میں آدیواسی وزیراعلیٰ چمپئی سورین کی تصویر نہیں ہے۔
واضح ہو کہ جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی اور دیگرمقامات پرریلی کے پوسٹرس اور بینرس جابجالگائے گئے جن میں کلپنا سورین اور ان کے شوہرسابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی تصاویر کو نمایاں کیاگیاہے۔وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ چمپئی سورین اور انڈیا بلاک کے دیگرقائدین کی تصاویر کا سائزچھوٹا ہے۔اسے ہیمنت سورین کی غیرموجودگی میں جو جیل میں ہیں کلپناسورین کی خود کو منوانے کی کوشش کے طور پردیکھاجارہا ہے۔جے ایم ایم نے تاہم اس کی تردید کی اور کہاکہ پوسٹرس میں چیف منسٹر کی تصویر موجود ہے۔ پارٹی ترجمان سپریوبھٹاچاریہ نے کہا کہ بابولال مرانڈی کو اپنی آنکھوں کا معائنہ کرالیناچاہئیے کیونکہ انہیں وزیر اعلیٰ کی تصویر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *