
نئی دہلی،2جون (میرا وطن نیوز )
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 29 مئی 2026 کو حج 1448ھ (حج 2027) کے لیے تیا ر ی کا دستاویز (Preparation Document) جاری کر دیا ہے، جس کے ساتھ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق حج انتظامات کی تیاری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مذکورہ بالا کے پیش نظرحج 2027 کا سرکار ی اعلان جلد متوقع ہے۔اس سلسلے میںحج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹو آفیسر شنواس سی (آئی اے ایس) نے آئندہ سال خواہشمند ہندوستانی عازمین سہولت کے مد نظر سرکولر جاری کیا ہے ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری سرکولر میں کہا گیا ہے کہ حج 2027 ادا کرنے کے خواہش مند تمام عا زمین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ تیار رکھیں اور درج ذیل شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں :پاسپورٹ مشین ریڈیبل (Machine Readable) ہونا چاہیے۔پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 31 دسمبر 2027 تک کارآمد ہونی چاہیے۔نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت Surname/Last Name(خاندانی نام) کا خانہ خالی نہ چھوڑا جائے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او نے جاری سرکولر میں کہا کہ تمام ریاستی،مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سرکلر کے مندرجات کو مناسب ذرائع سے وسیع پیمانے پر مشتہر کریں تاکہ ممکنہ عازمین حج کو بروقت اور مکمل معلومات حاصل ہو سکیں اور وہ پیشگی تیاری کر سکیں۔
No Comments: