
نئی دہلی، 28 جولائی (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کے کیمپ آفس ایل بلاک، گلی نمبر 12 سنگم وہار کی افتتاح کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالمالک مغیثی، رکن عاملہ ومہتمم گلزار حسینیہ اجراڑہ شامل ہوئے، جبکہ ملی کونسل دہلی کے صدر ڈاکٹر پرویز میاں، نائبین صدر فیروز صدیقی، مفتی احمد نادر القاسمی، احمد موجی خان بطور ذمہ دارانِ ملی کونسل شریک رہے۔
واضح ہو کہ یہ پروگرام ملی کونسل صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری رئیس الدین کی خصوصی دعوت پر ملی کونسل دہلی یونٹ کے کیمپ آفس کے افتتاح کے مقصد سے بلائی گئی تھی۔ ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے فیروز صدیقی، رئیس الدین اور دیگر علمائے کرام ودانشوران کی موجودگی میں ایک بچہ، جس کا نام حسین ہے، اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فیتہ کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح ہوا۔
اس موقع پررئیس الدین، جنرل سکریٹری دہلی یونٹ ملی کونسل (جنھوں نے خود آفس کی جگہ فراہم کی ہے) نے مہما نوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفتر سے بلاکسی تفریق مذہب وملت جہاں تک ممکن ہوسکے گا عوام کوفائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور سماج میں ہم آہنگی لانے کے لیے برادرانِ وطن کو بھی جوڑا جائے گا۔ فی الفور دہلی میں جاری ایس آئی آر مہم میں پبلک سیوا مہیا کی جائے گی۔ ذمہ داران ملی کونسل دہلی نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ملی کونسل صوبہ دہلی کے ساتھ ساتھ مرکز کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ 19 جولائی کو ملی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی دہلی یونٹ کی میزبا نی میں منعقد ہوا تھا اور یہ دوسرا موقع ہے کہ جس کے لیے رئیس الدین نے پہل کی ہے، ہم سب ان کے شکرگزار ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور صحت وسلامتی کے ساتھ ملت کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عبدالمالک مغیثی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس پروگرام کا ختتام ہوا۔ اس پروگرام کے اہم شرکاءمیں الیاس سیفی خازن ملی کونسل صوبہ دہلی، امتیاز احمد، تنویر عثمانی، محمد طاہر، محمد اسلم، محمد یامین، حاجی سرفراز، محمد وسیم، ظفر الدین، شکیل احمد، محمد زاہد، ریاض الدین، عمران، ایوب، معراج، حاجی عرفان، جعفر احمد اور رئیس احمد کے علاوہ سیکڑوں مقامی افراد موجود تھے۔
No Comments: