
نئی دہلی، 10مئی (میرا وطن نیوز )
جمعیة علماءصوبہ دہلی کی عاملہ کی میٹنگ اتوار کو مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتح پوری میں منعقد ہوئی، جس کی صدا رت مولانا محمد مسلم قاسمی صدر صوبہ دہلی نے کی۔ میٹنگ کا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری جمعیة علماءصوبہ دہلی کی تلاوت کلام پاک اور مفتی محمد عیاض مظاہری کے نعتیہ کلام سے ہوا۔
اس موقع پرنظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظمِ اعلیٰ جمعیة علماءصوبہ دہلی نے ایجنڈے (موجودہ ملی، سماجی اور ملکی حالات) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوںایس آئی آر اور مرد م شماری کے مسئلہ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اپنی شہری ذمہ داریوں اور قانونی تقاضوں سے باخبر رہنا بے حد ضروری ہے۔مردم شماری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملت کے ہر فرد کو مردم شماری میں ذمہ داری اور بیداری کے ساتھ حصہ لینا چا ہیے۔
میٹنگ کے اختتام پر صدرمجلس مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیة علماءصوبہ دہلی نے ملک میں امن و امان، بھائی چارہ، ملت اسلامیہ کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی۔اہم شرکاءمیں مولانا محمد فرقان قاسمی،مولانا عبدالحنان قاسمی ،مولانا محمد عمر قاسمی ،مفتی نظام الدین قاسمی ،مفتی اسرارالحق مظاہری،مفتی کفیل الرحمن قاسمی ،قاری اسرارالحق قاسمی ،مولانا انتظار حسین مظاہری ،مفتی محمد عیاض مظاہری ،مفتی محمد مستقیم قاسمی،مولانا عبدالرزاق ،ڈاکٹر رضا ¶الدین شمس ،مولانا محمد عاقل ،مفتی محمد شمیم قاسمی،مفتی محمد اسلم قاسمی،مولانا محمد راشد قاسمی ،مولانا محمد یحی ارسلانی ،مفتی محمد توحید قاسمی ،مولانا مصباح الدین ، مولا نا محمد ممتاز قاسمی ،قاری فضل الرحمن ،چودھری محمد اسلام،مولانا عبدالستار ،مولانا محمد ایوب ،حافظ محمد رئیس ،قاری محمد خورشید اورمولانا منور حسن نہال وہار وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔
No Comments: