ککرولی مظفر نگر میں قدیمی مجلس اربعین کا انعقاد ہفتے کو
مجلس عزا کومولانا ابو القاسم رضوی کریں گے خطاب

نئی دہلی ،20اگست (میرا وطن نیوز )
انشا اللہ امسال بھی حسب دستور قدیم ایک مجلس عزا اربعین کے عنوان سے موضع ککرولی ضلع مظفر نگر میں 22 اگست(8 ربیع الاول) امام بارگاہ ریوان خانہ میں ایک بجے دن کو برپا ہوگی۔جس کو حجت الاسلام مولانا ابوالقاسم رضوی مقیم آسٹریلیا خطاب فرماین گے۔مجلس عزا میںسوزخوانی حسن علی سنبلہیڑہ آرا کر یںگے۔بعد مجلس جلوس عماری برآمد ہوگا جس میں کاشف رضا ککرولی نوحہ خوانی کریں گے ۔متولی امام بارگاہ ڈاکٹر ضیاءزیدی نے مومنین سے مجلس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
No Comments: