Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکارکی پالیسی اور ارادے میں تضاد صاف نظر آتا ہے:یادو

جہاں ایک طرف جے جے کلسٹرز میں مسمار کرنے کی مہم جاری ہے

دوسری طرف انہی جگہوں پر رہائش دینے کا وعدہ کر گمراہ کر رہی ہے

نئی دہلی، 24 جون(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ جہاں جھگی وہیں مکان بنانے کی تھیم جو کانگریس کی شیلا دیکشت سرکار نے شروع کی تھی ،دہلی میں بی جے پی سرکار کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا بیان کہ یکم جنوری 2025تک کی جھگی بستیوں کے 5لاکھ خاندانوں کو کثیر منزلہ عمارت بنا کر فلیٹ بنا کر دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ، اگر بی جے پی سرکارحقیقی طور پر غریبوں کے لیے رہائش فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تو گز شتہ 15 مہینوں میں دو درجن سے زیادہ کچی بستیوں کو کیوں منہدم کیا گیا؟ صرف پچھلے ایک ہفتے میں سبھا ش نگر، ریس کورس، اور کالندی کنج میں کچی آبادیوں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا گیا، بغیر سرکا ر کی جانب سے رہائشیوں کو کوئی یقین دہانی کروائی گئی۔
دیویندر یادو نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور عام آدمی پارٹی (اسمبلی میں حزب اختلاف کی پارٹی) سے سوا ل کیا کہ غریبوں کے لیے ہاو ¿سنگ پراجیکٹس – جو کانگریس پارٹی نے 16 سال پہلے “ایک ہی جگہ پر مکان” اسکیم کے تحت شروع کیے تھے، نامکمل کیوں ہیں۔ ان میں وزیر پور میں کالکاجی ایکسٹینشن، گوو ند پوری، کٹھ پوتلی کالونی اور جیلر والا باغ کے منصوبے شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *