
نئی دہلی، 7 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر تعلیم آشیش سود نے اتوار کو اپنے انتخابی حلقہ جنک پوری میں منعقد کی گئی شاندار سائیکلنگ مہم ’پیڈ ل دی بیٹ – سنڈے آن سائیکل‘میں حصہ لیا اور اس کی قیادت کی۔ معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا، جو فٹنس، صحت سے متعلق آگا ہی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے وقف تھا۔
سائیکلنگ ریلی ایس کے وی، اے بلاک، جنک پوری سے شروع ہوئی اور سی ایم شری اسکول، سی-4 ای، جنک پوری (گیٹ نمبر 3) پر اختتام پذیر ہوئی۔ پورے روٹ پر شرکاءکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ صحت مند اور فعال طرز زندگی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے بچوں، نوجوانوں، خواتین، بزرگ شہریو ں اور فٹنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آشیش نے کہا کہ سائیکلنگ محض کھیل یا ورزش نہیں ہے۔ یہ صحت مند زندگی، صاف ستھرا ماحو ل اور ذمہ دار شہریت کی پہچان ہے۔ ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ موٹاپے اور مختلف بیماریو ں کا شکار ہو رہے ہیں، لوگوں کے لیے اپنی صحت کے بارے میں ہوشیار رہنا ضروری ہے۔وزیر تعلیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فٹنس، ماحولیاتی تحفظ اور مثبت تبدیلی کی خاطر آگے آئیں اور سائیکلنگ کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنائیں۔
No Comments: