Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

منشیات سے پاک نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں: اندراج

ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو بیدار کرنے کے ساتھ نشے سے دور رہنا ہوتا ہے : منوج تیواری

نئی دہلی، 2 اگست ( میرا وطن نیوز )
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کےماءی بھارت ماھی انڈیا کے زیر اہتمام “منشیات سے پاک نوجوان – ترقی یافتہ ہندوستان سنکلپ ابھیان” کے حصہ کے طور پر اتوار کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کالج، وزیرآباد روڈ، یمنا وہار میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر سماجی بہبود اور درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل/ او بی سی رویندر اندراج سنگھ اور شمال مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے شرکت کی۔ کالج کے پرنسپل، فیکلٹی، ماھی بھارت اور این این ایس کے رضاکار، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، منشیات کی لت سے نجات کے شعبے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، محکمہ محصولات کے افسران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر منشیات کے خاتمے کے موضوع پر مبنی ثقافتی اور تھیٹر پرفارمنس کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ رویندر اندراج سنگھ نےکہا کہ یہ مہم صرف ایک دن کی تقریب نہیں ہے بلکہ ملک گیر عوامی شرکت کی تحریک ہے جو اگلے 100 ہفتوں تک جاری رہے گی۔ کھیل، ثقافت، یوگا، مراقبہ، خدمت اور عوامی بیداری کی سرگرمیوں کے ذریعے ہر اتوار کو منشیات سے پاک ہندوستان کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گا ۔
اس موقع پر منوج تیواری نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد نہ صرف نشے سے دور رہنے کا پیغام دینا ہے بلکہ نوجوانوں میں ایسا خود اعتمادی اور عزم پیدا کرنا ہے کہ نشہ انہیں کبھی نہیں چھوئے گا۔
پروگرام کا اختتام تمام نوجوانوں اور شرکاء نے منشیات سے پاک اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے اجتماعی عہد کے ساتھ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *