
امریکہ اور ایران مذاکرات سے مشرقی وسطیٰ میں حل تلاش کریں
نئی دہلی ،17اپریل (میرا وطن )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اپنی ملی ذمہ داریوں کو سمجھیں تاکہ قوم کا مستقبل روشن ہو سکے۔ انہوں نے بہار سے مہاراشٹر جا رہے طلبہ کو حراست میں لےنے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان طلبہ کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور جن لوگوں پر ایف ائی آر درج کی گئی ہے انہیں بھی رہا کیا جائے اور ایف ائی ار کینسل کی جائے۔
ڈاکٹرمفتی مکرم نے کہا کہ طلبہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کر تے ہیں مدارس میں داخلہ لینے کے لیے ٹرین کا سفر کرتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے آج کل غر بت زیادہ ہے والدین اسکولوں کا خرچ برداشت نہیں کر پاتے اس لیے مدرسہ میں تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں مدرسہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کا بندوبست ہوتا ہے مدارس کا نظام آئینی ہدایات کے مطابق ہی چلتا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے کٹنی ریلوے اسٹیشن پر 12 اپریل کو ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس نے 167 طلبہ کو ٹرین سے اتار کر حراست میں لے لیا یہ کارروائی قابل مذمت ہے انہیں رہا کیا جائے اور طلبہ کے مستقبل کو برباد نہ کیا جائے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی نے لکھیم پور کے محمدی اسمبلی حلقے کے میاں پور گاو ¿ں میں 11 اپریل کو ایک پرو گر ام میں شرکت کی تھی اس پروگرام میں انہوں نے کچھ خاندانوں کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے اور منچ سے تقریر کرتے ہوئے میاں پور گاو ¿ں کا نام تبدیل کر کے روندر نگر کیے جانے کا اعلان کیا مقامی سیاسی اور سماجی لیڈروں نے اس عمل کو ناپسند کرتے ہوئے کہا یہاں گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مفتی مکرم نے اس تعصب بھرے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا وزیراعلی کو یہ زیب نہیں دیتا۔
مفتی مکرم نے کہا مشرق وسطی میں امن مذاکرات جاری ہیں یہ قابل تعریف ہے اسلام آباد میں مذا کر ات سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ تو نہیں نکل سکا تھا لیکن 47 سال میں آمنے سامنے بیٹھ کر فریقین کا مذاکرا ت کرنا بلاشبہ امید افزا عمل ہے ہماری اپیل ہے کہ امریکہ اور ایران مستقل امن کے لیے کوئی راہ ضرور نکالیں اور صہیونی جارحیت کو بھی لگام دی جائے یہ یواین او سے ہماری اپیل ہے۔
No Comments: