
نئی دہلی،31اگست (میرا وطن نیوز )
دفتر ہفتہ روزہ الامان بلی ماران میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں ہمدرد یونیورسٹی کے سابق پروفیسر مشکور احمد قادر ی مہمان خصوصی رہے۔ میٹنگ میں دہلی کے مختلف علاقوں میں اردو کے فروغ کے لیے صرف حکومتی سطح پر ہی نہیں بلکہ زمینی سطح پر عمل کے ساتھ ساتھ کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دہلی کے کنوینر شیخ علیم الدین اسعدی نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے حکومت سے مطالبہ کرنا کافی نہیں بلکہ سماجی سطح پر بھی عملی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں تنظیم کی جانب سے دہلی کے مختلف علاقوں میں اردو کے فروغ، اسکولوں میں اردو اساتذہ کی عدم فرا ہمی، اردو کے فروغ اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت دکانوں، دفاتر اور مکانات کے باہر اردو میں تختیاں نصب کرانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرگنائزیشن کے نائب صدر مقصود احمد اردو میڈیم اسکولوں کی بدحالی کا ذکرکرتے ہوئے ا ن کے حل کرنے کا طریقہ بتایا جس سے اردو میڈیم اسکولوں کی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے مذید کہا اس وقت بہت ضروری ہے کہ ہم اردو میڈیم اسکولوں کی بقا کے لئے دل وجان سے کام کریں۔
آرگنائزیشن کے نائب صدر و میٹنگ کے روح رواں محمد وسیم صدیقی نے کہا کہ اردو میڈیم اسکولوں کی بد حالی کی ذمہ دار سرکار نہیں بلکہ ہمارے امداد یافتہ مسلم اسکولوں کی منتظمہ کمیٹیاں ہیں جس پر نا اہل اور غیر قانونی طور پر مسلم عہدیداران قابض ہیں یہ ان کی نا اہلی کا ثبوت ہے کہ آسان اردو جو سائنس اور کامرس اسٹریم کے لئے ہوتی ہے وہ اب آرٹس اسٹریم میں بھی پڑھائی جارہی ہے اور اس کے نتائج بھی مایوس کن ہے۔
آخر میں قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اردو دہلی کی تہذیبی اور ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہے، لیکن سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی کمی کے باعث اردو پڑھنے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سا منا ہے۔ سرکار کو چاہیے کہ اردو اساتذہ کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرے اور اردو تعلیم کے فروغ کے لیے مو?ثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کو صرف تقریبات تک محدود رکھنے کے بجا ئے روزمرہ زندگی اور سرکاری و عوامی اداروں میں بھی اس کے استعمال کو فروغ دینا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ نجم السححر کا سکریٹری کے عہدے سے استعفی منظور کر لیا گیا۔ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید موئثر بنانے کے لیے دہلی کو چار زونز میں تقسیم کرتے ہوئے الگ الگ زونل کنویز بھی مقرر کیے گئے، ان میں سعادت علی نظامی، وسیم صدیقی، فیروز مظفر،حکیم عطا الرحمن اجملی اور حبیب سیفی شامل ہیں۔ میٹنگ میں آرگنائزیشن کے دہلی صدر ڈاکٹر انور جاوید، شہادت علی نظامی، ڈاکٹر انور جاوید، ماسٹر محمد اویس، محمد شاہد اور محمد عمران سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
No Comments: