Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایس آئی آر کی ڈرفٹ لسٹ میں دہلی کے ڈیڑھ لاکھ ووٹروں میں سے 47لاکھ غائب :کجریوال

مرکزی سرکار بلا وجہ پریشان ،الیکشن کمیشن 140کروڑ سے گھٹا کرانہیں 50کروڑ کردے گا

نئی دہلی، 31اگست (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے دہلی میں ایس آئی آر کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ایک تہائی ووٹروں کے نام حذف کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے خود محاذ سنبھالتے ہوئے حکومتِ ہند کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے تحت دہلی کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہو گئی ہے۔ ڈیڑھ کروڑ ووٹروں میں سے 47لاکھ ووٹروں کے نام اس میں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومتِ ہند بلاوجہ آبادی کو لے کر پریشان ہو رہی ہے۔ ایس آئی آر کے ذریعے الیکشن کمیشن ہمارے ملک کی آبادی 140 کروڑ سے گھٹا کر 50 کروڑ کر دے گا۔
دوسری جانب ووٹر لسٹ سے 47لاکھ نام حذف کیے جانے پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ حکومتِ ہند اور ہندوستان کا الیکشن کمیشن ایک لطیفہ بن کر رہ گیا ہے۔ جس دہلی کی عوام نے تین مرتبہ بی جے پی کو سات سات ارکانِ پارلیمنٹ دیے، جس دہلی کی عوام کے ووٹوں سے بی جے پی کی سرکار ابھی ڈیڑھ سال قبل اقتدار میں آئی ہے، آج وہی بی جے پی سرکار کہہ رہی ہے کہ دہلی میں ایک تہائی لوگ بنگلہ د یشی ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ دہلی میں ایک تہائی لوگ بنگلہ دیشی تھے اور اب ان کے ووٹ ہی نہیں بنیں گے؟ یہ مکمل طور پر غریب مخالف حکومت ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ غریبوں کے تمام حقوق ہم چھین لیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *