
نئی دہلی۔ 15 مئی(میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاں نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ میں آزادی کے بعد بریلی میں پہلے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی تعمیر کا کام عرصہ پہلے ہوچکا ہے، جو یقینا خوش آئند ہے۔ مگر ابھی تک باضابطہ ہا سپٹل کا آغاز نہیں ہوسکا ہے جبکہ کالج کی منظوری کے لیے اوپی ڈی کی شروعات لازمی ہے۔
ڈاکٹر سیداحمد خاں نے خط میں تفصیل سے نئے یونانی میڈیکل کالج کو ’این سی آئی ایس ایم‘ حکومت ہند سے منظوری کے لیے لازمیت کے بارے میں بھی توجہ دلائی ہے حالاںکہ ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش، لکھنو ¿ کے ذریعہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بریلی (یوپی) میں ملاز مین کی بھرتی کے سلسلے میں ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔
واضح ہو کہ مذکورہ کالج مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے مالی تعاون سے پی ڈبلو ڈی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تقریباً دس سال کی جدوجہد کے بعد مذکورہ کالج وجود میں آیا ہے لیکن ابھی تک باضابطہ ہاسپٹل کی شروعات نہیں ہوپائی ہے، جس کی وجہ سے رواں سال
No Comments: