نئی دہلی: گزشتہ رات دہلی میں اس موسم کی سب سے ٹھنڈی رات رہی جس میں درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کی رات کا درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ منگل کو 12.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں اس دوران درجہ حرارت 10.6 ڈگری سیلسیس جبکہ 2022 میں 11.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا۔ دن کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 64 فیصد کے درمیان رہا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کا اوسط پی ایم 2.5 لیول 243.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ ‘ریسپائر لیونگ سائنسز’ کی رپورٹ کے مطابق، دہلی 281 شہروں کی فہرست میں آلودگی کے لحاظ سے سب سے نیچے ہے۔
محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق، دہلی اور این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 8 سے 12بدھ کو دن کے دوران شمال مغرب سے 6 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور رات کو ہوا خاموش رہی۔ صبح کے وقت صفدر جنگ ایئرپورٹ پر دھند کی وجہ سے کم از کم نظر آنے کی حد 600 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو بعد میں بہتر ہو کر 700 میٹر تک پہنچ گئی۔ ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔
No Comments: