Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریلوے اسٹیشنوں پر سیلفی پوائنٹس کی کھڑگے کے ذریعے تنقید

اخراجات پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تشہیر کی حد ختم کردی

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو ریلوے اسٹیشنوں پر سیلفی پوائنٹس پر ہونے والے اخراجات پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خود تشہیر کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو مکمل طور پر برباد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، ’’اس سے پہلے مسلح افواج کو مودی جی کے نمایاں کٹ آؤٹ کے ساتھ 822 سیلفی پوائنٹس لگانے کا حکم دے کر ہمارے بہادر سپاہیوں کے خون اور قربانی کا سیاسی استحصال کیا گیا۔ اور سیلاب سے نجات کے لیے امداد فراہم نہیں کی۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے لیے منریگا کے فنڈز بھی زیر التواء ہیں لیکن عوام کا پیسہ سستے انتخابی اسٹنٹ پر کھلے عام خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کئی قسم اے اور سی اسٹیشنوں پر سیلفی پوائنٹس قائم کرنے کے لئے سینٹرل ریلوے کے ذریعہ کئے گئے اخراجات پر اپنے دعوے کی حمایت میں ایک آر ٹی آئی جواب بھی منسلک کیا۔ کانگریس نے اس سے قبل ہندوستانی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے سیلفی پوائنٹس پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *