Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

بہرام پور سے کرکٹر یوسف پٹھان کامیاب

معروف کانگریس لیڈر ادھیر رنجن کو دی شکست

نئی دہلی : لوک سبھا انتخاب 2024 کے فاتح امیدواروں میں کچھ چہرے ایسے ہیں جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایسے چہروں میں سے ایک یوسف پٹھان ہیں جن کی جیت کی امید شاید ہی کسی نے کی ہوگی۔ ترنمول کانگریس امیدوار یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے بہرامپور سے لوک سبھا انتخاب لڑا اور انھوں نے کانگریس کے معروف لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو شکست فاش دے دی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادھیر رنجن چودھری اس پارلیمانی حلقہ سے 25 سال بعد انتخاب ہارے ہیں۔ بڑے بڑے سیاسی ماہرین ان کی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، لیکن عرفان پٹھان نے کثیر ووٹوں سے انھیں شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد یوسف پٹھان کے شیدائی تو خوشی منا ہی رہے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان کی بھی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ وہ اپنے بھائی کی جیت کے بعد جذباتی ہو گئے اور سوشل میڈیا پر بڑے بھائی کے لیے خاص پیغام پوسٹ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عرفان پٹھان نے یہ پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’لالا، ایک نیک مقصد کے لیے آپ تجربہ کار سیاسی لیڈروں کے سامنے جیت حاصل کرنے کے مشکل سفر پر نکلے تھے۔ ایمانداری اور عزم مصمم سے لبریز آپ کے نیک ارادے اب بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بنے، جس سے ہمارے ملک کے شہریوں کی زندگی بہتر ہو۔‘‘ عرفان پٹھان نے اس پوسٹ کے ذریعہ اشاروں اشاروں میں بتا دیا کہ اب ان کے بڑے بھائی یوسف سبھی کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *