Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نہیں رہے

تقریباً ایک ماہ کی علالت کے بعد لکھنؤ کے نجی اسپتال میں آخری سانس لی

لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 71 سال تھی۔انجان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں تقریباً ایک ماہ سے زیر علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ سی پی آئی لیڈر نے 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا۔
ہندوستانی بائیں بازو کی سیاست میں ان کا نام کافی مقبول تھا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی کافی سرگرم تھے۔ کسانوں اور مزدوروں کے لیے اپنے کام کی وجہ سے سیاست دانوں میں ان کی ایک الگ پہچان تھی ۔راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری سمیت کئی سیاست دانوں اور دانشوروں نے مسٹر انجان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *