
نئی دہلی،27 جولائی (میرا وطن نیوز )
اردو زبان وادب کو بام عروج تک پہنچانے کی غرض سے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی جا نب سے اعظمی میڈیکل سینٹر، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس مو قع پر تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اردو زبان کو ترقی دینے کے لئے مسلسل جد وجہد جاری ہے۔ ڈاکٹر مفتی جاوید انور نے کہا کہ ہماری اردو تنظیم قابل فخر کارنامہ انجام دیئے میں مصر وف ہے۔ انہوں نے کہا نہایت افسوسناک امر ہے کہ مساجد میں قرآن کریم کا ترجمہ صرف دیوناگری زبان میں لکھا جارہا ہے یہاں تک کہ تمام ہدایتیں بھی ہندی میں ہی تحریر کی جارہی ہیں جبکہ اردو اور ہند ی دونوں زبانوں میں لکھا جانا چاہیے۔ اردو اخبارات گھروں سے ندارد ہیں۔
بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی نے جید عالم مرحوم مولانا اشرف علی تھانوی کے حوا لے سے اردو زبان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ شیخ علیم الدین اسعدی نے دکانوں کے بورڈ اردو زبان میں لکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں سے اردو زبان غائب ہو چکی ہے۔ قبرستا ن میں کتبہ بھی ہندی زبان میں نصب کئے جارہے ہیں۔ چنانچہ محبان اردو کی ذمہ داری ہے کہ دکانوں کے بورڈ اردو زبان میں چسپاں کرنے کی جانب توجہ دیں۔ اس کے علاوہ سیاسی رہنماﺅں سے گزارش ہے کہ وہ ہندی کے ساتھ اردو رسم الخط میں سائن بورڈ اور پوسٹرز کو رواج دیں۔ اس موقع پر اعظم گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے ہر دلعزیز رہنما اترپردیش اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) عالم بدیع اعظمی کے انتقال پر تعزیتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کے نو منتخب ممبران کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احمد خاں نے بتایا کہ عرفان احمد اعظمی سرپرست ، ڈاکٹر مفتی جاوید انور صدر، نائب صدور میں محمد وسیم صدیقی، ماسٹر مقصود احمد اور شہادت علی نظامی، اسرار احمد اجینی جنرل سکریٹری، جبکہ سکریٹریز میں ڈاکٹر نجم السحر خاں، محمد اویس گورکھپوری، حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی اور شاہد انصاری (میڈیا انچارج)، محمد عمران قنوجی خزا نچی اور شیخ علیم الدین اسعدی کو کنوینر منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں جاوید اختر، اسرار احمد ا ±جینی، ڈاکٹر نجم السحر خاں، حکیم محمد مرتضی دہلوی، محمد وسیم صدیقی، محمد عمران قنوجی، ندیم عارف، وفا اعظمی، گلزار احمد، محمد شاہد انصاری اور محمد اویس گورکھپوری نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاءکا شکریہ عرفان احمد اعظمی نے ادا کیا
No Comments: