قومی خبریں

خواتین

دہلی میں آر کے پورم واقع دہلی پبلک اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

احتیاطاً بچوں کو باہر نکالا گیا اور آناً فاناً پولیس ٹیم بھی اسکول پہنچ گئی

نئی دہلی :دہلی کے آر کے پورم واقع دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد اسکول میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے دہلی پولیس کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آر کے پورم واقع ڈی پی ایس کو کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا ہے۔ اس میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دہلی پولیس کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی۔ احتیاطاً فوری طور پر بچوں کو باہر نکالا گیا اور آناً فاناً میں پولیس ٹیم بھی اسکول پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے، حالانکہ فی الحال کسی بھی طرح کا دھماکہ خیز مادہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر ماہ میں آر کے پورم کے ہی لال بہادر شاستری اسکول کے احاطہ میں بم ہونے کی خبر پر مشتمل ای میل موصول ہوئی تھی، لیکن بعد میں یہ خبر افواہ ثابت ہوئی۔ کچھ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ سال مئی میں بھی پیش آیا تھا جب متھرا روڈ کے دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں بم کی خبر دیتے ہوئے ای میل موصول ہوئی تھی، لیکن یہ بھی محض افواہ ہی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *