Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کی گارنٹی یا جملے بازی کام نہیں آئے گی۔مایاوتی

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ شرط صرف یہ ہے کہ انتخاب غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے

آگرہ :بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کا غلط استعمال نہیں ہوا تو بی جے پی کی گارنٹی یا جملے بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو وعدہ کیا تھا، وہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔یہ بیان بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کے روز آگرہ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مرکز میں آسانی سے واپس آنے والی نہیں ہے۔ شرط بس یہ ہے کہ انتخاب آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں۔ ووٹنگ مشین میں گڑبڑی نہیں کی جاتی ہے تو ان کی کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ عوام سمجھ چکی ہے کہ وہ (بی جے پی) اپنے وعدے پورے نہیں کرتی۔
مایاوتی کا کہنا ہے کہ جو غریب لوگ ہیں، جنھیں بی جے پی نے تھوڑا بہت راشن دیا ہے، وہ لوگ اپنے کندھے پر تھیلا لاد کر گھوم رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ جو مفت راشن لیا، اس کا قرض ووٹ دے کر لوٹانا ہوگا۔ بی ایس پی چیف نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ راشن نریندر مودی نے مفت میں نہیں دیا ہے۔ جو پیسہ آپ لوگ ٹیکس کی شکل میں دیتے ہیں، اسی کا یہ راشن دیتے ہیں۔ اس میں بی جے پی کا کوئی احسان نہیں ہے۔ آپ لوگوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہم نے ان کا نمک کھایاہے۔ ان کے بہکاوے میں آپ لوگوں کو قطعی نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے بی ایس پی امیدواروں کو کامیاب بنا نے کی بھی اپیل کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *