Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نجیب آباد ریلوے اسٹیشن پر قائم کیمپ میں زائرین کےلئے بنیادی سہولیات کرائی جا رہی ہیں مہیا

ملک بھر سے آرہے زائرین کو بسوں کے ذریعہ درگاہ عالیہ نجف ہندجوگی پورہ پہنچایا جا رہا ہے

ایم پی چندر شیکھر ، چیئر مین نجیب آباد معظم ،سوسائٹی صدر وصال مہدی نے کیا تھاکیمپ کا افتتاح
درگاہ عالیہ نجف ہند پر سالانہ مجالس دیر رات ہوں گی اختتام پذیر ،کیمپ پیر تک جاری رہے گا

نجیب آباد ،24مئی (میرا وطن نیوز )
عالمی شہرت یافتہ درگاہ عالیہ نجف ہند جودگی پورہ میں سالانہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ چار روزہ مجالس
اتوار کی دیر رات اختتام پذیر ہوجائیں گی ۔ زائرین ویلفیئر سوسائٹی جوگی پورہ کے ذریعہ ملک بھر سے نجیب آباد پہنچ رہے زائرین کے لئے20مئی سے کیمپ قائم کیا گیا جہاں بنیادی سہولیات کے ساتھ شد ید گرمی میں ٹھنڈا پانی اور شربت کی سبیل لگائی گئی ہے ۔مجالس کے اختتام کے باوجودیہ کیمپ زائرین کی سہولت کے مد نظرپیر تک جاری رہے گا ۔کیونکہ درگاہ عالیہ پر پروگرام میں پہنچے زائرین واپسی میںٹرینو ں کے ذریعہ اپنے ہدف کے لئے روانہ ہوں گے ۔کیمپ سے زائرین کو درگاہ عالیہ جو گی پورہ تک سرکار ی بسوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ وہیکل کے توسط سے پہنچایا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ نگر پالیکا پریسد اور زائرین ویلفیئر سوسائٹی جودگی پورہ کے ذریعہ مشترکہ طورریلوے اسٹیشن پر پر قائم کئے گئے زا ئرین کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ چندر شیکھرراون ،نجیب آباد چیئر مین ا نجینئر معظم اور سوسائٹی کے صدر وصال مہدی نے فیتا کاٹ کر کیا تھا ۔اس موقع پر ایم پی چندر شیکھر نے درگاہ عالیہ زیارت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے شدید گرمی پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرانے کے لئے سچی سماجی خدمت سے تعبیر کیا ۔انہوں نے نجیب آباد ڈپو کے ذر یعہ زائر ین کی آمدرفت کے لئے خصوصی بس سروس شروع کے فیصلے کو سماجی مفاد میں بتایا ۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر وصال مہدی نے بتایا کہ زائرین کی خدمت میں یہاں یہ کیمپ پچھلے 12سال سے لگایا جا رہا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یوپی ٹرانسپو رٹ نگم کے نجیب آباد ڈپوکے افسر اپنے وعدے کے مطابق زائرین کے لئے ضرور ت کے مطابق بسیں مہیا نہیں کراسکا ہے۔ٹرین آنے کے وقت روڈویز بسیں اسٹیشن پر مہیا نہیں ہونے کی صورت میں زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہی وجہ ہے کہ سوسائٹی کے ذریعہ پرائیوٹ وہیکل کا ا نتظا م کیا گیا اور خود زائرین بھی اپنے طور پر درگاہ تک پہنچنے کے لئے مجبور ہوگئے ۔ای -رکشا ڈرائیوروں نے زائرین سے موٹی کمائی کی ۔زائرین کیمپ میںانجینئر منوہر لا ل ،راکیش جنیجا ،اقبال ہندوستانی ،سیفل امام لکی ،عطا علی ،کاظم رضا ،امان زیدی ،عروج مہد ی ،بلال مہدی ،علی ابراہیم ،جوہر سیتھل اور امبر زیدی ،سجاد مولائی نے اپنی خدمات انجام دیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *