Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

نءی دہلی،31جولائی ( میرا وطن نیوز )
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اور اسے عظیم قدرتی آفت قرار دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جان و مال، مویشی، کھیتی باڑی حتی کہ گھربار تباہ و برباد ہوئے ہیں۔
ا نہوں نے اپنے بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی متاثرین کی ریلیف اور باز آبادکاری کے لیے آگے آئیں ،کیونکہ یہ ایک بڑا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔
مولانا سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات ہم انسانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے پالنہار سے لو لگائیں ،ابنائے وطن کے حقوق ادا کریں، غلطیوں کی اصلاح کریں اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ملک و ملت کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *