
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسمار کرنے کی مہم جاری:ڈی ایم
روڈ نمبر 320 چوڑا کرنے کےلئے 143 مکانوںکے خلاف ایکشن
اہل خاندانوں کو سودہ گھیرا میں 3 لاکھ ایکس گریشیا اور عارضی رہائش کی سہولیات کی پیشکش
نئی دہلی، 31 مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو مشترکہ طور پروزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اسمبلی حلقہ شالیمار باغ میں سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 157 غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ کارروائی دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی گئی ہے ۔ ہائی کورٹ نے رہائشیوں کو 30 مئی تک عمارتیں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔آج صبح بھاری تعداد میں دہلی پولیس کے اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی حفاظتی تعیناتی کی گئی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ سڑک کو چوڑا کرنے کی تجویز کے بعد سب سے پہلے 157 عمارتوں کو نوٹس جاری کر کے 30 مئی تک ان عمارتوں کو خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔معاملہ دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی پہنچا، لیکن کوئی راحت نہ ملنے کے بعد مقررہ مدت ختم ہوتے ہی انہدام کا عمل شروع کر دیا گیا۔ سڑک کو چوڑا کرنے کے بعد آو ¿ٹر رنگ روڈ سے آزاد پور منڈی کی طرف جانے والا راستہ سیدھے سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر سے جڑ جائے گا جس سے ٹریفک نظام میں بہتری کی امید ہے۔
ادھروسطی شمال ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم ) ایس ایس پریہار کے جاری بیان کے مطابق د ہلی ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شالیمار باغ کے حیدر پور گاو ¿ ں کے علاقے میں اتوار کی صبح روڈ نمبر 320 کے نامزد ’رائٹ آف وے‘ کے اندر تعمیر شدہ غیر قانونی ڈھانچو ں کو ہٹانے کا آپریشن شروع ہوا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقررہ زون کے اندر موجود تمام غیر قانونی تعمیرات کا صفایا نہیں کر دیا جاتا اور سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے لیے زمین فراہم نہیں کر دی جاتی۔
ڈی ایم ایس ایس پریہار نے بتایا کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کی تعمیل میں کی جارہی ہے۔ زیر بحث زمین سرکاری اراضی حاصل کی گئی ہے، جسے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے ) کے ماسٹر پلان میں ایک عوامی سڑک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اور روڈ نمبر 320 کے لیے مقرر کردہ رائٹ آف و ے کا حصہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سڑک ایک اہم ٹریفک کوریڈور ہے جو شالیمار باغ ریلو ے انڈر برج (اآر یو بی ) کو آو ¿ٹر رنگ روڈ سے جوڑتی ہے۔ یہ راستہ رنگ روڈ، آزاد پور، شالیمار باغ ، اور آس پاس کے بڑے رہائشی، تجارتی اور ادارہ جاتی علاقوں کو جوڑتا ہے۔ یہ اسپتا لوں، سرکاری دفاتر اور ترقی پذیر انتظامی کمپلیکس سے رابطے کو یقینی بناتا ہے۔
No Comments: