
نئی دہلی،12اگست (میرا وطن نیوز)
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ اینڈریوز گنج نے کلسٹر سطح کے قومی یکجہتی پرو 2026 کا کامیابی کے ساتھ ا نعقا د کیا۔کے وی ایس کی یہ منفرد پہل قومی یکجہتی کو فروغ دینے، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کا جشن منا نے اور قومی تعلیمی پالیسی (نیپ) 2020 اور این سی ایف-ایس ای 2023 کے مطابق تجرباتی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے کی گئی۔
اس پروگرام میں دو اہم سرگرمیاں شامل تھیںکے وی ایس کی ہدایات کے تحت ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ای بی ایس بی) اور این سی ای آر ٹی کی ہدایات کے مطابق ’کلا اتسو‘’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے تحت طلبہ نے گروپ ڈانس اور فن پاروں/پروجیکٹس کی نمائش میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے اپنی پ ±رجوش پیشکشوں اور تخلیقی نمائشوں کے ذریعے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے، روایتی علم اور ’تنوع میں اتحاد‘ کے جذبے کو خوبصورتی سے پیش کیا۔
وہیں ’کلا اتسو‘ کے حصے میں سولو ڈانس، گروپ ڈانس، 2ڈی پینٹنگ، 3ڈی آرٹ، دیسی کھلونے اور کھیل (2ڈی/3ڈی)، تھیٹر اور کہانی سنانے جیسے مختلف مقابلے منعقد کیے گئے۔ مختلف کیندریہ ودیا لیوں سے آئے طلبہ نے ہندوستانی روایات اور ثقافتی جڑوں سے وابستہ فنون کے ذریعے اپنی غیر معمولی فنکارانہ صلاحیت، تخلیقی فکر اور گہری ثقافتی سمجھ کا مظاہرہ کیا۔
مقابلوں میں شفافیت، غیر جانب داری اور معروضیت برقرار رکھنے کے لیے پرفارمنگ آرٹس اور ویڑو ل آرٹس کے شعبوں سے وابستہ ممتاز ماہرین پر مشتمل ججوں کے پینل نے مقررہ معیار کے مطابق شرکاءکا جائزہ لیا۔ پروگرام میں مختلف کیندریہ ودیالیوں کے طلبہ، اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام نے نوجوان طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار، ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی قدر کرنے اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے نظریے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ اینڈریوز گنج کے پرنسپل ڈاکٹر وویک یادو نے کلسٹر سطح کے قومی یکجہتی پرو 2026 کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکائ ، اساتذہ، ججز اور آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور فاتحین کے لیے مقابلے کے اگلے مراحل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
No Comments: