Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صدر بازار میں نکالی گئی ترنگا یاترا میں دکھائی دیا حب الوطنی کا جذبہ

قطب روڈ سے نکلی ترنگا یاترا 12-ٹوٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی

نئی دہلی،12اگست (میرا وطن نیوز)
’ہر گھر ترنگا‘ مہم سے متاثر ہو کر سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر پر مجیت سنگھ پما کی قیادت میں صدر بازار میں ترنگا یاتراکا انعقاد کیا گیا،جس میں سینکڑوں تاجروں نے ہاتھوں میں ترنگا اٹھا کر بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی- ترنگا یاتراصدر بازار کے قطب روڈ /تیلی واڑہ چوک سے شروع ہوا اور قطب روڈ چوک اور صدر بازار مین بازار سے ہوتی ہوئی 12-ٹوٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس یاتراکے دوران پورا صدر بازار ’ہر گھر ترنگا، ہر دکان ترنگا‘،’بھارت ماتا کی جئے‘، ’وندے ماترم‘ اور ’انقلاب زندہ باد‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ یاترا میںڈھول کی تھاپ اور حب الوطنی کے ترانوں نے ما حو ل کو قوم سے محبت کے جذبے سے بھر دیا۔ تاجروں، مقامی شہریوں اور نوجوانوں نے جوش و خروش سے ترنگا لہرا کر یاترا میں شرکت کی۔
یاترامیںتاجر لیڈر راکیش کمار یادو، دیوراج باویجا ، پون کھنڈیلوال ، کمل کمار اور دیپک سور متل کے علا و ہ دیویندر جین، جسوندر سنگھ، ورندر اروڑہ، بھوپیندر سنگھ ،ہرجیت سنگھ چھابرا ،وریندرآریہ ، کلدیپ سنگھ ، سنیل پوری، راجیش کمار، سندیپ کھنہ ،رمیش سچدیوا، دیپک نمبھل، سچن گگن کھنہ، ترون سونی اور ابھے سبھروال شامل رہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *