Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب بھی پیچھے نہیں رہےگا۔محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد نےکہا کہ اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں جاری

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل قریب آ رہے ہیں جبکہ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب بھی پیچھے نہیں رہےگا یعنی انھیں حاصل کرے گا۔انھوں نے امریکی نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ کے چیف پولیٹیکل اینکر اور ایگزیکٹیو ایڈیٹر بریٹ بائیر کو دیے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں اسرائیل سے تعلقات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم روزانہ کی بنیاد پر قریب آ رہے ہیں۔
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے ممکنہ تاریخی معاہدے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اتنا بڑا ملک ہے اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی شخص کا بلواسطہ یا بلاواسطہ سعودی عرب سے کچھ لینا دینا ضرور ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *